مصر میں پولس کی گشتی پارٹی پر بندوق برداروں کی فائرنگ، ایک سپاہی سمیت دو ہلاک

اسنا، (مصر): مصر کی وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان کے مطابق مصر میں لکسر شہر کے جنوب میں واقع اسنا میں پولیس گشتی دستہ پر ہونے والے ایک حملے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ بیان کے مطابق شک ہونے پر پولیس کے گشتی دستہ نے کل اسنا میں ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن گاڑی کو روکنے کے بجائے اس میں موجود دو بندوق برداروںنے پولیس پر فائرنگ شروع کر دیجس میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
لیکن پولس پارٹی میں شامل جوانوں نے جان کی پروا کیے بغیر گاڑی کا تعاقب کیا اور ایک حملہ آور کو زندہ پکڑ لیا جبکہ دوسرا حملہ آور بھاگ نکلنے میں کامیاب رہا۔ اس حملے میں زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ مصر میں اخوان المسلمون کے صدر محمد مرسی کو 2013 میں اقتدار سے بے دخل کرکے خود اقتدار پر قابض ہونے والے فوج کے جنرل سے صدر بنے عبد الفتح السیسی کی حکومت میں فوج پر حملے عام بات ہو گئی ہے۔ اب حالیہ مہینوں میں، مصر کے سب سے بڑی اقلیتی برادری قبطی عیسائیوں کو نشانہ بنا کر کئے جانے والے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Egyptian policeman civilian die in drive by attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply