مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی سزائے موت منسوخ،دوبارہ مقدمہ چلانے کاعدالتی حکم

قاہرہ: مصر کی ایک عدالت مرافعہ نے معزول صدر محمد مرسی کی سزائے موت منسوخ کر کے ان پر دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم جاری کیا۔مرسی کو جون 2015میں مصر میں2011کی بغاوت کے دوران جیل سے اجتماعی فرار کے کیس میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
انقلاب کے بعد مرسی جمہوری طرز سے منتخب ہونے والے مصر کے پہلے صدر تھے۔انہیں ان کی حکمرانی کے خلاف عوامی احتجاجوں کے بعد فوجی جنرل سے صدر بننے والے عبد الفتاح السیسی نے 2013کے وسط میں معزول کر کے فوری طور پر جیل میں ڈال دیا تھا۔
لیکن سزائے موت منسوخ ہو جانے کے باوجود وہ جیل سے باہر نہیں آسکتے کیونکہ وہ دیگر تین معاملات میں بھی لمبی قید کی سزائیں کاٹ رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Egyptian court overturns ex president mursis death sentence in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply