مصر میں کھدائی کے دوران قدیم مقبرے میں1000مجسمے اور دس پتھر کی قبریں دریافت

لکسر (مصر): مصر کے آثار قدیمہ کے ماہرین نے لکسر کے نیل شہر میں کھدائی کے دوران ایک3000 سال قدیم ایک مقبرہ دریافت کیا ہے۔یہاں پر ایک کھلی عدالت تھی جس میں ایک مستطیل کمرہ، ایک کوریڈور اور اندر بھی ایک کمرہ بنا ہوا تھا۔ آثار قدیمہ کے ماہرین کو مقبرہ کے کمروں سے1000مجسمے اور 10پتھر کی قبریں، لکڑی کے ماسک اور ایک قسم کا ڈھکن ملا ہے۔ دوسرے کمرے میں بھی کھدائی کام جاری ہے۔ اس سال کے شروع میں، سویڈش آثار قدیمہ کے ماہرین نے جنوبی شہر اسوان کے قریب 12 قدیم مصر کے قبرستانوں دریافت کیا گیا تھا، جو تقریبا3500سال پرانا تھا۔ اسی سال مارچ میں، مصر نے قاہرہ کے ایک جھگی بستیوں میں ایک آٹھ میٹر کی مورتی کا پتہ لگایا تھا ، جسے سمجھا جاتا ہے کہ یہ بادشاہ سامتی اول کا تھا جس کی 664 سے 610 قبل مسیح تک حکومت کی تھی۔
مصر کی سیاحت ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ہاشم الدمیری نے کہا کہ ملک میں سیاحت کی صنعت بڑھ رہی ہے اورلکسر میں ہونے والی تلاش سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا، ”اس طرح کی تلاشی مصر کی سیاحت کی صنعت کے لئے مثبت خبر ہے، جو ہم سب کی ضرورت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ سیاسی عدم استحکام سے بری طرح متاثر ہوئی سیاحت تجارت بحال ہوگی “۔ 2011 میں سابق صدر حسنی مبارک کا تختہ الٹنے کے لئے بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد مصر میں سیاحت کی صنعت کو کافی دھکا لگا تھا۔ دہشت گردانہ حملوں نے بھی غیر ملکی سیاحوں کو بھی اس علاقے کی طرف جانے سع روکا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Egyptian archaeologists uncover 1000 statues 10 sarcophagi and mummies in ancient tomb in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply