مصر کا طیارہ لاپتہ، فضا میں ہی پاش پاش ہو کر سمندر میں جا گرنے کا خدشہ

قاہرہ:مصر کی ایر لائنز کا ایک طیارہ جس میں عملہ کے 10افراد کے علاوہ56مسافر بھی سوار تھے جمعرات کی صبح دوران پرواز اچانک راڈار سے غائب ہو گیا۔ مسافروں میں ایک بچہ اور دو شیر خوار تھے۔
مصری شہری ہوابازی محکمہ کے ترجمان اہاب رسلان نے کہا کہ خدشہ ہے کہ ایر بس320اے فضا میں ہی تباہ ہو کر سمندر میں جا گرا ہے۔انہوں نے کہا کہ طیارہ مصری فضائی پٹی میں داخل ہونے ہی والا تھا کہ کنٹرول روم سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔تاہم ایر لائن نے کہا جکہ وہ مصری فضائی حدود میں دس کلو میٹر اندر تک داخل ہونے کے بعد راڈار سئے غائب ہوا ہے۔
ایر لائن نے کاہ کہ مصری پرواز 804مقامی وقت کے مطابق نصف شب میں دو بج کر45منٹ پر راڈار سے غائب ہوئی ۔جس وقت طیارہ راڈار سے غائب ہوا تو وہ37ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔یہ پروازرات 11بج کر 9منٹ پر پیرس کے چارلس ڈی گالے ہوائی ا©ڈے سے روانہ ہوئی تھی اور صبح سوا تین بجے اسے قاہرہ پہنچنا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Egyptair flight carrying 66 people disappears from radar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply