مصر میں فوجی چوکی کے نزدیک خودکش دھماکہ، دو خواتین اور دو بچوں سمیت سات غیر فوجی ہلاک

قاہرہ: مصر ی فوج کے ترجمان کے مطابق ملک کے شمالی جزیرہ نما علاقہ سینائی میں منگل کے روز ایک ایک فوجی چوکی کے قریب ہونے والے بم دھماکہ میں دو بچوں سمیت سات شہری ہلاک ہو گئے ۔ فوج نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ سلامتی دستہ نے شمالی سینائی کے دار الحکومت عریش کے نزدیک ایک سکیورٹی چیک پوسٹ کے نزدیک اس وقت یہ دھماکہ ہوا جب ایک مصری فوجی نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی کو روکنے کے لیے ٹینک کا استعمال کیا ۔
اس دھماکہ کی زد میں متعدد شہری آگئے۔ فوج نے دھماکہ کے واقعہ کی ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے۔ہلاک شدگان میں تین مرد ،دو خواتین اور دو بچے ہیں۔یہ لوگ ایک گاڑی میں جارہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا۔بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ میں ایک کوئنٹل بارود کا استعمال کیا گیا تھا۔ فوج نے بتایا کہ کسی بھی جنگجو گروپ نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ کار میں چار مسلح افراد سوار تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Egypt seven killed by car bomb in north sinai in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply