مصر کے معزول صدر محمد مرسی کو جاسوسی کے جرم میں عمر قید

قاہرہ : مصر کے معزول صدر محمد مرسی کو خفیہ سرکاری دستاویزات قطر کے حوالے کر دینے کے الزام میں40سال قید کی سزا سنادی گئی۔اسی مقدمہ میں الجزیرہ کے دو صحافیوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔
مرسی کو پہلے 25سال کی قید سنائی گئی اور اس کے بعد مزید15سال قید کی سزا سنا ئی گئی، ان دونوں سزاو¿ں کے بعد اب مرسی کا جیل سے تاحیات باہر آنا ممکن نظر نہیں آرہا۔ الجزیدہ کے جن دو صحافیوں کو ان کی غیر حاضری میں اسی معاملہ میں سزائے موت سنائی گئی ہے ان کی شناخت نیو زپروڈیوسر اور اردنی شہری اعلیٰ عمر محمد اور نیوز ایڈیٹر ابراہیم محمد ہلال کے طور پر کی گئی ہے۔
عدالت نے اسی مقدمہ میں مئی 2015میں چھ مدعاعلیہان کی سزائے موت کی توثیق کی تھی۔اس سزا کے خلاف آج بھی اپیل کی جاسکتی ہے۔سزائے موت کا فیصلہ مصر کے مفتی کے پا س بھیجا جائے گا کیونکہ مصری قانون کی رو سے سزائے موت پر ان کی رائے حرف آخر ہوتی ہے۔
بیشتر افراد کا خیال ہے کہ حکومت الجزیریا کے ان دونوں صحافیوں کو ملک بدر کرنے کی اپیل پر کان نہیں دھرے گی۔ان لوگوں نے اسے شرمناک مقدمہ قرار دیا۔ ابراہیم ہلال نے الجزیرہ کو بتایا کہ اس کا خیال ہے کہ یہ فیصلہ صحافیوں کو ایک وارننگ ہے۔ہلال نے کہا کہ یہ نانصافی ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: egypt sentences ex president morsi to life on espionage charges in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply