مصر کے صوبہ سینائی میں داعش کے19دہشت گرد مارے گئے

قاہرہ: مصر کے شمالی سینا ئی صوبے میں فضائی حملے میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) کے تین بڑے دہشت گرد سمیت 19 انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔ مصر کی فوج نے یہ اطلاع دی ہے۔ تاہم ابھی تک مصر کی فوج کے اس دعوے کے جواب میں داعش کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔ فوج نے اپنے فیس بک کے صفحے پر دیئے گئے بیان میں بتایا کہ سینا ئی نشیں تنظیم انصار بیت المقدس نے سینکڑوں مصر ی فوجی اور پولیس کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے خلاف فضائی حملے کئے گئے ہیں۔
فوج نے اگرچہ حملے میں مارے گئے سرکردہ لیڈروں کے نام نہیں بتائے ہیں لیکن انہوں نے بتایا کہ اس میں سے ایک گروپ کا سب سے اہم شخص جبکہ دوسرا اسلامی قانون کمیٹی کا سربراہ اور تیسرا شعبہ تحقیقات کا سربراہ تھا۔ قابل ذکر ہے کہ اسی ہفتے جنوبی سینا میں سینٹ کیتھرین خانقاہ کے قریب حفاظتی دستوں پر کئے گئے حملے کی ذمہ داری داعش نے ہی لی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Egypt says air raids kill 19 isil fighters in sinai in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply