مصر میں سینکڑوں افراد کا اغوا کرکے سخت اذیتیں بہم پہنچائی گئیں

دبئی: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انسانی حقوق سے متعلق اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2015 کے شروع سے ہی مصر میں مخالفت کی آواز دبانے کے ارادے سے سینکڑوں افراد کا اغوا کرکے انہیں اذیتیں دی گئیں۔
برطانیہ میں واقع انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آج جاری اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مصر میں احتجاجی مظاہروں کے دوران سینکڑوں افراد لاپتہ ہوئے اور سرکاری ایجنسیوں نے ان کی آواز دبانے کے ارادے سے ان کا اغوا کرکے انہیں طرح طرح کی اذیتیں دیں جن میں 14 برس کی عمر کے نوجوان اور بچے بھی شامل تھے۔
دوسری جانب مصر کے حکام نے اس رپورٹ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا اور کہا کہ مخالفین کو اغوا کرنے اور انہیں اذیتیں دینے کے الزام میں کوئی سچائی نہیںہے۔(یو این آئی)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Egypt regime using kidnapping rape to crush dissent amnesty international reports in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply