مصر میں عیسائیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرتے 7داعشی دہشت گردفوج سے تصادم میں ہلاک

قاہرہ: مصر کی فوج نے ایک زبردست کارروائی کرتے ہوئے اقلیتی عیسائیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے لئے اکٹھا ہونے والے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے سات مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مصر کی وزارت داخلہ سے جاری بیان میں اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی مصر کے جنوبی شہر اسیوط میں اس وقت کی گئی جب اقلیتی عیسائیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے لیے جمع داعش کے مشتبہ دہشت گردوں نے فوج پر گولیاں چلائیں۔
فوج نے بھی جوابی کارروائی اور دونوں کے درمیان دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا جس میں7 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ فوج نے جائے وقوع سے کئی ہتھیار، ایک موٹر سائیکل اور داعش سے متعلق کتابیں برآمد کی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اتوار کو مصر میں دوگرجاگھروں پر داعش کے بم حملوں میں 44 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔اس واقعہ کے بعد مصر کی کابینہ نے ملک میں تین ماہ کے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Egypt police kill 7 suspected is followers in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply