حکومت مصر نے لبنانی خاتون صحافی کوملک بدر کر دیا

قاہرہ: مصر میں لبنان کی صحافی اور سیاسی ٹاک شو میزبان للیانی داؤد کو گرفتار کر نے کے بعد انہیں ملک سے نکال دیا گیا ہے۔ مصر کے دفاعی اور ہوائی اڈے ذرائع کے مطابق داؤد کی جانب سے ایک ٹیلی ویژن پروگرام کو منسوخ کئے جانے کے اعلان کے بعد انہیں ملک بدر کر دیا گیا۔
داؤد کا پروگرام ایک نجی چینل اون ٹی وی نیٹ ورک پر ہوتا تھا لیکن ٹیلی ویژن نشریہ بند کر دیا گیا کیونکہ ٹیلی ویژن کو مصر کے سرمایہ کار نجیب ساویریس نے گزشتہ مئی میں فروخت کردیا تھا۔ ٹاک شو کے چیف ایڈیٹر عمرو تمام نے کہا ” یہ مہم باوقار میڈیا اور آزاد صحافیوں کے خلاف ہے۔ ہم لوگ ایک قابل بھروسہ شو کر رہے تھے۔
ہم سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ ہمیں کیوں سزا دی گئی ہے“۔ دفاعی ذرائع کے مطابق للیانی داو¿د کو پاسپورٹ کنٹرول حکام نے کل ان کے گھر سے گرفتار کیا۔ داو¿د کے مصر میں کام کئے جانے متعلقہ ویزا کی قانونی حیثیت ختم ہو چکی تھی، جس کی وجہ سے ان کے پروگرام کو منسوخ کرنا پڑا۔
دریں اثنا داو¿د کے وکیل زیاد العلیمی نے کہا کہ ان کی موکلہ کو حراست میں لینے کے بعد ہمیں ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Title: egypt deports popular lebanese political talk show host | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply