ٹرمپ کے اظہار تشویش کے بعد مصر نے سلامتی کونسل سے اسرائیل مخالف تجویز واپس لے لی

واشنگٹن:امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے کھلی مخالفت کیے جانے پر مصر نے مغربی کنارے پر اسرائیلی بستیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی مذمتی قرار داد کی اپنی تجویز پر اچانکہی ووٹنگ ملتوی کرادی۔ کہا جاتا ہے کہ امریکہ اس تجویز پر ووتنگ کے دوران غیر حاضر رہنا چاہتا تھا جس سے یہ تحریک منظور ہو جاتی۔
اس کا علم ہوتے ہی اسرائیل ڈونالڈ ٹرمپ کی بر سر اقتدار آنے والی ٹیم سے رابطہ قائم کیا ۔ جس پرڈونالڈ نے مصری صدر عبد الفتح السیسی سے ٹلی فونی رابطہ کر کے انہیں یہ تجویز واپس لینے پر مجبور کر دیا۔ سیاسی حلقوں میں بتایا جارہا ہے ٹرمپ سے بات ہونے کے بعد مصر نے سیکورٹی کونسل کا اجلاس شروع ہونے سے عین قبل اپنی تجویز واپس لینے کا اعلان کر دیا۔
واضح رہے کہ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے اقوام متحدہ میں مصری مشن کو حکم دے کر کہاتھاکہ وہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں اسرائیل سے متعلق ایک تجویز پر ہونے والی ووٹنگ کو ملتوی کرانے کہے۔ اس تجویز میں اسرائیل کی جانب سے قبضہ کئے گئے فلسطینی علاقے کو خالی کرنے اور وہاں جاری دیگر سرگرمیوں کو فوراً ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Egypt delays un resolution on israel as trump raises concerns in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply