مصری عدالت نے محمد مرسی کی سزا ئے عمر قید منسوخ کر دی

قاہرہ: مصر کی ایک اپیلی عدالت نے آج اخوان المسلمین کے رہنما و مصر کے معزول صدر65سالہ محمد مرسی کی عمر قید کی سزا کو رد کردیا ہے اور ان کے خلاف کیس کی سماعت پھر سے کرنے کا حکم دیا ہے۔
ان کے خلاف فلسطینی تنظیم حماس کے لئے جاسوسی کرنے کا الزام بھی ہے۔ اپیلی عدالت نے پچھلے ہفتہ ایک اور کیس میں مرسی کی سزا کو منسوخ کردیا تھا اور کیس کی پھر سے سماعت کا حکم دیا تھا۔
مرسی مصر کے جمہوری طریقہ سے چنے گئے پہلے صدر تھے لیکن 2011 سے شروع ہوئی عوامی بغاوت میں 2013 کے وسط میں عبدالفتاح السیسی نے انہیں معزول کردیا تھا۔
صدارتی عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ہی انہیں جیل میں بند کردیا گیا تھا اوراس کے ساتھ ہی ان کے خلاف مختلف مقدمات میں عدالتوں میں سماعت شروع ہوئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Egypt court quashes mohammed morsi life sentence in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply