مصر نے الجزیرہ نیوز چینل کے صحافی کی گرفتاری کی تصدیق کی

قاہرہ:مصر نے آج اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قطر سے چلائے جارہے الجزیرہ نیوز چینل کے، جسے حکومت مصر کالعدم اخوان المسلمین کا ترجمان سمجھتی ہے، ایک پروڈیوسر کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
مصر کی وزارت داخلہ کی جانب سے آج جاری بیان میں کہا گیا کہ محمود حسین نام کے اس پروڈیوسر کو جھوٹی خبر نشر کرنے اور شہریوں کی حفاظت کوخطرے میں ڈالنے کے الزام میں جمعہ کو گرفتار کیا گیا۔ الجزیرہ نے بعد میں آج ایک بیان جاری کرکے حسین کے خلاف لگے الزامات کو خارج کرتے ہوئےحسین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
چینل کے مطابق حسین تعطیلات منانے کے لئے مصر گیا تھا، کسی دوسرے کام کے لئے نہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حسین الجزیرہ عربی نیوز چینل میں ایک نیوز پروڈیوسر ہے، رپورٹر، سپروائزر نہیں جیسا کہ الزام لگایا گیا ہے۔ اگر وہ کسی غیر قانونی سرگرمی کو انجام دیتا تووہ اس طرح سفر نہ کرتا کہ مصر میںہوائی اڈے کے راستے داخل ہو۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Egypt confirms al jazeera producer mahmoud husseins arrest for fake news in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply