مصر میں صدارتی الیکشن کی پولنگ دوسرے روز بھی زور شور سے جاری

قاہرہ : مصری حکام کی صدر عبد الفتاح السیسی کو زبردست اکثریت سے کامیاب کرانے کی تلقین کے سائے میں مصر میں صدر کے الیکشن میں دورے روز بھی پولنگ پر امن اور جوشیلی رہی ۔
اس تین روزہ الیکشن میں سابق فوجی کمانڈ بڑی آسانی سے جیت جائیں گے ۔ اگرچہ السیسی کے مقابلہ پر ایک امیدوار کھڑا ہے لیکن وہ حکمراں صدر کے خلاف مقابلہ میں دو ر دور تک نہیں ہے ۔
ناقدین نے ڈٹ کر مقابلہ کرنے والوں کومیدان سے ہٹ جانے پر مجبور کرنے کے بعد اس الیکشن کو ڈراما قرار دیا ۔ جبکہ کہا جاتا ہے کہ السیسی نے کہا وہ چاہتے تھے کہ زیداہ سے زیادہ امیدوار میدان میں ہوں۔مصری حکام نے امید ظاہر کی کہ السیسی کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دلانے کے لیے تین روز کی ووٹنگ کافی ہے۔
یوں تو صدر کے آج بھی کافی حامی ہیں لیکن حالیہ برسوں میں ان کے مطلق العنانہ اقدامات اور سیکورٹی پر ان کے زبردست کریک ڈاؤن کے باعث ان کی حمایت میں کچھ کمی ضرور واقع ہوئی ہے۔مصر کے الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن منصفانہ اور صا ف ستھرے ہوں گے۔

Title: egypt begins second day of voting as el sisi coasts toward victory | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , ,

Leave a Reply