مصر میں چرچ پر بم حملہ کیس میں چار افرادگرفتار

قاہرہ: مصر کی پولیس نے گزشتہ ماہ قاہرہ کے ایک چرچ میں حملے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ مصر کی وزارت داخلہ نے آج یہ اطلاع دی۔ وزیر صحت کے مطابق سینٹ مارک کیتھیڈرل چرچ میں گذشتہ ماہ ہوئے حملے میں خواتین اور ایک بچے سمیت 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
صدر عبد الفتاح السیسی نے حملہ کے بعد کہا کہ بمبار خود کش جیکٹ پہنے تھا اور سیکورٹی فورسز مزید دو افراد کی تلاش مین ہیں جن پر اس حملہ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ دو ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ۔
یہ لوگ دوسرے مقامات پر بھی حملہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ وزارت داخلہ نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ ان لوگو ں کو کب گرفتار کیا گیا تھا۔ ایک دوسر ے شخص کی تلاش جاری ہے۔ وزارت نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کے پاس سے دھماکہ خیز مواد، بندوق اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Egypt arrests four in connection with church bombing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply