مصری فوج کی کارروائی میں85داعش دہشت گرد ہلاک

جزیرہ نما سینائی: مصری فوج کے ایک بیان کے مطابق اس نے شمالی سینائی کے شیخ زوئید اور رفاہ شہروں میں دولت اسلامیہ فی العراق وا لشام (داعش) کے دہشت گردوں کے ٹھکانوںکو نشانہ بنا کر حملے کیے جس میں داعش کے85دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
جبکہ تین دہشت گرد زندہ پکڑ لیے گئے ۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے مصری فوج پر حملے کرنے کے لیے دہشت گردوں نے جو 73شیلٹرز،57مکانات اور190خیمے لے رکھے تھے انہیں بھی دس گاڑیوں اور پانچ موٹر سائیکلوں کے ساتھ تباہ کر دیا گیا۔
یہ نیا واقعہ مصری فوج کے اس دعوے کے، کہ اس نے فائرنگ کر کے شمالی و وسطی سینائی میں 13دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، دو روز بعد وقوع پذیر ہوا ہے ۔یہ حملے شمالی سینائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف ”مارٹائر س رائٹ“ کے عنوان سے فوجی آپریشن کا جزو ہیں۔
یہ کارروائی ستمبر 2015میں کئی فوجی چوکیوں پر دہشت گردانہ حملوں کے بعد جس میں 21فوجی ہلاک ہوئے تھے، شروع ہوئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Egypt army kills 85 isis linked terrorists in sinai peninsula in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply