ایکواڈور زلزلہ میں ہلاک شدگان کی تعداد 272ہوگئی،مزید اضافہ کا خدشہ

ایکواڈور زلزلہ میں ہلاک شدگان کی تعداد 272ہوگئی،مزید اضافہ کا خدشہ
پورٹو ویجو: ایکواڈور میں کئی عشروں کے بوعد آنے والے ہلاکت خیز زلزلہ میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 272ہو گئی ۔ ملک کے صدر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس تباہ کن زلزلہ سے منہدم ہوجانے والی عمارتوں اور مکانات کے ملبہ میں دبے لوگوں کو باہر نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
تیل سے مالال مال اس جنوبی امریکی ملک میں اس وقت قیامت صغریٰ برپا ہو گئی جب اتوار کو 7.8کی شدت سے آنے والے زلزلہ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔زلزلے میں متعدد ہوٹل، مکانات، عمارتیں اور بحر الکاہل کا ساحل جو سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہے اور کئی شہر ملبہ کے ڈھیر میں بدل گئے۔ اس زلزلہ اور اس کے بعد آنے والے جھٹکوں سے2ہزار سے زائد لوگ زخمی ہو گئے ۔