ترکی اور یونان میں زلزلہ، 2 ہلاک200سے زائد زخمی

انقرہ:(رائٹر) ترکی اور یونان میں آئے 6.7 شدت والے زلزلے کے جھٹکوں میں آج دو افراد ہلاک اور 200سے زائد دیگرخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ یہ زلزلہ مارمارس اور مغلا صوبہ میں رات تقریباً ایک بج کر 31 منٹ پر (ہندستانی وقت کے مطابق علی الصباح 4 بجے) آیا۔ یہ دونوں صوبہ سیاحت کیلئے بہت اہم خیال کئے جاتے ہیں۔ کوس کے میئر نے کہاکہ ابھی تک کی اطلاع کے مطابق زلزلہ میں دو افراد ہلاک اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ مغلا صوبہ میں زلزلہ کے سبب کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
گورنر ایسیگنول سیولیک نے کہاکہ کچھ لوگوں کو معمولی زخم آئے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے انہیں طبی سہولتیں بہم پہنچائی جا رہی ہیں۔ زلزلہ سے متعلق یوروپی ایجنسی نے زلزلہ کے سبب سنامی آنے کی وارننگ جاری کی ہے لیکن ترکی کے محکمہ موسمیات نے ایسے کسی بھی اندیشہ سے انکار کیا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی کے مشرقی صوبہ میں 2011 میں آئے زلزلہ سے 600 سے بھی زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔زلزلے میں یونانی جزیرہ کوس میں جو دو افراد ہلاک ہوئے ہیں ان میں ایک ترک شہری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Earthquake rocks greece and turkeytwo dead in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply