عراق و ایران میں بھیانک زلزلہ350سے زائد ہلاک،ساڑھے چار ہزار زخمی

تہران: ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق اور ایران میںشدید زلزلہ آیا ہے جس سے کم از کم350سے زائد ہلاک اور تقریباً4500دیگر زخمی ہو گئے۔ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت7.3ماپی گئی ہے۔
ایران میں زلزلے کی تباہی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف ایران کے پہاڑی خطہ میں ہی1700سے زائدافراد زخمی ہوئے ہیں۔لیکن حکومت عراق نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ وہاں کتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ تاہم وزیر اعظم حیدر العبادی نے ملک کی سول ڈیفنس ٹیموں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کر دی ہے کہ اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے فوری طور پر اقدامات کریں۔
کردستان کے محکمہ صھت کے مطابق عرق میں اس زلزلہ سے 4افراد ہلاک اور 50دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ایران کے کرمان شاہ صوبہ سے مجتبیٰ نیکردار نے بتایا کہ وہاں زلزلے کے کئی گھنٹے کے بعد تک لوگ ملبے کے نیچے دبے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد زیادہ نہیں بڑھے گی لیکن جس طرح کی صورت حال ہے اس سے یہی محسوس ہوتا ہے کہ یہ تعداد بڑھے گی۔سرحد سے15کلومیٹر کی دوری پر واقع ایرانی شہر سرپول ذہب میں97سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اس زلزلہ کا مرکزایرانی سرحد کے نہایت نزدیک نیم خود مختار کرد صوبہ کے شمال مغربی صوبہ سلیمانیہ کے پینج وین میں ہے ۔زلزلہ سے ایران و عراق کے کئی شہروں میں بجلی منقطع ہو گئی اور اس شدید سردی میں عراق و ایران کے ہزاروں لوگ زلزلے کے بعد کے جھٹکوںکے خدشے سے کھلے آسمان کے نیچے پڑے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے متحدہ عرب امارات میں بھی محسوس کیے گئے۔

Title: earthquake near iran iraq border kills 330 injures 4500 in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply