ایران کے مقدس شہر مشہد میں زبردست زلزلہ،2جاں بحق

تہران: بدھ کے روز ایران کے مقدس شہر مشہد میں زبردست زلزلہ آیا جس میں کم ا زکم دو افراد ہلاک اور5دیگر زخمی ہو گئے۔ خوف و گھبراہٹ میں لوگ گھروں سے باہر نکل پڑے اور کھلے میدانوں اور گلیوں میں پھیل گئے۔
زلزلہ کے بعد خطہ مین کئی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ریختر پیمانے پر زلزلہ کی شدت6.1ماپی گئی ہے۔ زلزلہ کا مرکز مشہد کے جنوب مشرق میں80کلومیٹر کی دوری پر واق دور افتادہ ایک پہاڑی علاقہ سپید سنگ میں33کلومیٹر زیر زمیں تھا۔
یہاں 5ہزار کی آبادی ہے۔مشہد کے ایک رہائشی نے بتایا کہ بڑا خوفناک زلزلہ تھا۔زبردست گڑگڑاہٹ ہوئی تھی۔ ہر شے ہل رہی تھی ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Earthquake measuring 6 1 hits near mashhad in iran in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply