وسطی اٹلی میں ہلاکت خیز زلزلہ،75 ہلاک

روم :وسطی اٹلی میں آّئے شدید زلزلہ میں کم از کم75فراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ اطلاع افسران نے سرکاری نشریاتی ادارے آر اے آئی نے دی ہے۔ وسطی اطالوی شہر اکومولی کے میئر اسٹیفا نو پیٹروکی نے بتایا ہے کہ 6.2شدت کے زلزلہ سے متعدد عمارتوں کو بے حد نقصان پہنچا ہے۔
متعدد لوگ ملبہ میں دبے ہیں ۔ ایک مقام پر چار افراد ملبہ کے نیچے دبے ہیں یہ ماں باپ اور انکے دو بچے ہیں۔مگرا یسا نہیں لگتا کہ وہ زندہ ہیں۔ دو افراد قریبی گاؤں پسکارہ ڈیل ٹرونٹو میں مارے گئے ہیں۔ وسطی شہر اماترس میں کافی تباہی ہوئی ہے۔
وہاں کے مئر سرگیو پروزی نے بتایا ہے کہ شہر سے آنے جانے والی سڑکیں کٹ چکی ہیں آدھا شہر تباہ ہوچکا ہے۔ ”لوگ ملبہ میں دبے ہوئے ہیں۔ زمین دھنس گئی ہے اور پل بھی گرنے والا ہے“۔ زلزلہ کافی شدید ہے زلزلہ سے چٹان کا ایک بڑا ٹکڑا بھی گرا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Earthquake leaves at least 21 dead in central italy in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply