نیپال میں زلزلہ مگر کوئی جانی نقصان نہیں

کٹھمنڈو: نیپال میں طلوع آفتاب سے تھوڑی دیر قبل زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی ارضیاتی سروے کے محکمہ کے مطابق زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 5.4 تھی۔
زلزلے کا مرکز دارالحکومت کٹھمنڈو سے 130 کلومیٹر دور ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب رامے چاپ اور سولوکھمبو اضلاع کے درمیان نامچے بازار میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً پانچ بج کر 20 منٹ پر محسوس کئے گئے۔
چونکہ زلزلہ جہاں آیا ہے وہ پہاڑیاں دور افتادہ دیہات میں ہیں اس لیے فوری طور پر زلزلے سے کسی بھی قسم کے جان ومال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔البتہ کٹھمنڈو میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل پڑے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Earthquake in nepal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply