چین میں5.5شدت کا زلزلہ،8ہلاک کئی مکانات تباہ

شنگھائی:چین کے شمال مغربی صوبے ججیانگ میں زلزلے سے8 افراد ہلاک اور20سے زائد زخمی ہوگئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ڑنہوا کے مطابق ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 5.5ماپی گئی۔
یہ زلزلہ چین کے شین جیانگ خطہ میں تاجکستان، افغانستان ،اور پاکستان کی سرحدوں سے متصل ایک دور دراز میں واقع پہاڑی علاقہ میں جہاں تقریباً33ہزار کی آبادی ہے، جمعرات کی صبح5بج کر58منٹ پر آیا جس میں کئی مکانات تباہ ہو گئے۔ ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ پر زلزلے کی وجہ سے تباہ ہوئے مکانوں کو دکھایا ہے۔
چین زلزلہ انتظامیہ(سی ای اے)نے کہا کہ زلزلے کا مرکز زمین سے آٹھ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے کی وجہ سے مکانوں میں دراڑں آگئی ہیں اور کچھ مکان تباہ بھی ہوئے ہیں۔ہلاک شدگان کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Title: earthquake in far western china kills 8 injures more than 20 | In Category: دنیا  ( world )
Tags: ,

Leave a Reply