بنگلہ دیش میں ای9-تعلیمی کانفرنس شروع، شیخ حسینہ نے افتتاح کیا

ڈھاکہ:بڑی آبادی والے 9ممالک پر، جہاں دنیا کی مجموعی آبادی کا 60فیصد حصہ آباد ہے، مشتمل ای 9-فورم کی ایک اعلیٰ سطحی اجلاس اتوار کو بنگلہ دیش کے دارالخلافہ ڈھاکہ میں شروع ہو گیا۔بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ و اجد نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔
اس کانفرنس میں شرکت کے لیے ہندوستان سے انسانی وسائل کے فروغ کے وزیرمملکت اور راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے سربراہ اپیندر پرساد کشواہا بنگلہ دیش روانہ ہو گئے ہیں۔ راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے ترجمان فضل امام ملک نے بتایا کہ اجلاس میں ان ممالک کے سامنے تعلیم کے شعبہ میں چیلنجوں اور 2030 تک مجموعی طور پرمعیاری تعلیم فراہم کرنے کے حوالے سے غور وخوض کیا جائے گا۔
ای۔ 9 ممالک میں ہندستان، چین، بنگلہ دیش، برازیل، مصر، انڈونیشیا، نائیجیریا، میکسیکو اور پاکستان بھی شامل ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: E 9 education conference begins in bangladesh in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply