فوج و داعش انتہاپسندوں میں تصادم کے بعد فلپائنی جزیرہ میں مارشل لا نافذ

منیلا: فلپائن کے صدر روڈریگو دوترتے نے ملک ملک کے جنبی جزیرہ منڈاناؤ میں فوج اور نام نہاد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے انتہا پسندوں کے درمیان تصادم کے بعد دو مہینوں کے لیے مارشل لاءکے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ فوجی حکام کے مطابق پرتشدد واقعات میں جنوبی جزیرے میں سکیورٹی فورسز کے تین افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ منڈاناؤ میں کئی باغی مسلم گروپ برسر پیکار ہیں اور وہ زیادہ آٹونومی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس شہر کی آبادی تقریباً دو لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔ مسٹر دوتیرتے نے مارشل لا لگانے کا اعلان روس کے اپنے دورے کے دوران کیا اور انھیں یہ دورہ مختصر کرکے وطن واپس آنا پڑا۔ مارشل لا کے تحت فوج کو قانون نافذ کرنے کے اختیارات مل جاتے ہیں اور وہ لوگوں کو بغیر کسی چارج کے طویل مدت تک حراست میں رکھ سکتے ہیں۔

Title: duterte declares martial law in mindanao | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply