ہالینڈ میں مسلم خواتین کے برقع پہننے پرجزوی پابندی کی راہ ہموار

ایمسٹرڈ م:ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے مسلم خواتین کے برقع اور نقاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کو منظوری دے دی۔ تاہم اس کو قانون کی شکل دینے کے لئے ابھی سینیٹ کی منظوری ضروری ہے۔150رکنی ایوان زیریں میں یہ بل مکمل اکثریت سے منظور کیا گیا۔
اس قانون کے مطابق ان عوامی مقامات پر برقع پہننا ممنوع ہوگا جہاں سکیورٹی کے نقطہ نظر سے شناخت بتانا ضروری ہوتا ہے۔ ان عوامی مقامات میں سرکاری عمارتوں، پبلک ٹرانسپورٹ، اسکول اور اسپتال شامل ہیں۔
اگر یہ قانون نافذ ہو جاتا ہے تو ہالینڈ مسلم خواتین کے حجاب پر پابندی لگانے والے یورپی ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dutch parliament paves way for approval of partial islamic veil ban in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply