لیبیائی فوج اور آئی ایس کے درمیان لڑائی میں فوج کے جوان وڈچ فوٹوگرافرسمیت 9ہلاک

سرتے:(رائٹر) لیبیا کے سرتے شہر میں لیبیائی فوج اور اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں کے درمیان لڑائی میں لیبیائی فوج کے آٹھ جوانوں کی موت ہوگئی۔
سرکار ی ذرائع کے مطابق اسلامک اسٹیٹ کے گڑھ سمجھے جانے والے سرتے شہر میں انتہاپسندوں نے فوج پر گھات لگاکر حملہ کرنے کی کوشش کی جس کو ناکام بنانے میں لیبیائی فوج کے آٹھ جوان مارے گئے۔اس لڑائی میں ایک ڈچ فوٹوگرافر زیروئن اولمینس کی بھی موت ہوگئی۔
لیبیائی فوج کے ایک ترجمان ردا عیسی نے کہا کہ سرتے شہر میں لیبیا پر گھات لگاکر حملہ کرنے آئے اسلامک اسٹیٹ کے انتہاپسندغالباً ریگستان کے راستے یہاں آئے ہوں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dutch journalist is killed by isis sniper in libya in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply