شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کو ایک اوربیٹا تولد ہوا

لندن: ملکہ ایلزبتھ کے پوتے اور ولیعہد شہزادہ چارلس کے بیٹے ڈیوک آف کیمرج شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مدلٹن کو ایک بیٹا تولد ہوا ہے۔ بچے کا وزن8پونڈ 7اونس ہے۔یہ ان دونوں کی تیسری اولاد ہے جو تخت شاہی کا پانچواں حقدار ہو گا۔دو شنبہ کوبچے کی پیدائش کے بعد منگل کی صبح ڈچز آف کیمبرج اور شہزادہ ولیم سپید کمبل میں لپٹے نو مولود کے ساتھ لندن کے سینٹ میری اسپتال سے گھر واپس چلے گئے۔ گھر میں داخل ہونے وے پہلے تینوں نے وہاں موجود فوٹو گرافروں کو تصویر کشی کا موقع دیا۔ نو مولود شہزادے کے بڑے بہن بھائی شہزادہ جارج اور شہزای چارلوٹ اپنے ننھے منے بھائی کو دیکھ کر پہلے ہی گھر واپس آچکے تھے۔ابھی نئے شہزادے کا نام تجویز نہیں کیا گیا۔یہ نیا شہزادہ پیر کو دوپہر 11بج کر ایک منٹ پر ہوا۔ قبل ازیںشاہی محل سے جاری بیان کے مطابق زچہ بچہ دونوں بخیر و عافیت اور صحتمند ہیں۔ شہزادے کی ولادت کے وقت شہزادہ ولیم اسپتال میں ہی موجود تھے۔نومولود شہزادہ ملکہ ایلزبتھ دوئم کا چھٹا پوتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Duchess kate and prince william present their newborn baby to the public in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply