دوبئی میں ایک زندہ بلی کتوں کو کھلانے والا شخص گرفتار

دوبئی: دوبئی پولس نے اس ہولناک ویڈیو کو پوسٹ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ۔ اس شخص نے اس ویڈیو میں دکھایا تھا کہ وہ کس طرح ایک زندہ بلی کو کتوںکے کھلا رہا ہے۔
سی آئی ڈی کے ڈائریکٹر میجر جنرل خلیل المنصوری نے اس بات کی تصدیق کی کہ پولس نے دن بھر کی مشقت اور تلاش بسیار کے بعد آج صبح6بجے اس شخص کو گرفتار کر لیا ۔ اس شخص نے گرفتاری کے بعد اعتراف کیا کہ چونکہ یہ بلی اس کی ایک مرغی کھا گئی تھی اس لیے اس نے اسے یہ سزا دی ۔اور اسے کتوں کے درمیان زندہ چھوڑ دیا ۔ اب اس پر مقدمہ چلایا جائے گا۔
اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی ہزاروں لوگ بر افروختہ ہو گئے اور انہوں نے اسے سزا دینے کا مطالبہ شروع کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dubai man arrested for feeding cat to dogs in horrific viral video in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply