عبداللہ فرمازوصومالیہ کے نئے صدر منتخب

موغادیشو: صومالیہ کے سابق وزیر اعظم محمد عبداللہ فرمازو نے جو دوہری شہریت رکھتے ہیں نے ملک کے نئے صدر کے طور پر حلف لیا۔ دارالحکومت موغادیشو میں اس علاقہ کے محفوظ احاطے میں، جو کبھی فضائیہ کا اڈہ تھا، ہوئے صدارتی انتخابات کے دوسرے دور میں صومالیہ کی پارلیمنٹ کے ارکان نے مسٹر فرمازو کو مکمل اکثریت دی۔
مسٹر فرمازوکی جیت کی خوشی میں شہر میں گولیاں چلائیں گئیں۔ سبکدوش ہونے والے صدر حسن شیخ محمود کو اس انتخاب میں ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد مسٹر فرمازو نے کہا کہ یہ صومالیہ اور اس کے لوگوں کی جیت ہے۔ انتخابات کے نتائج کے اعلان کے کچھ دیر بعد ہی مسٹر فرمازوکو صدر کے عہدے کے طور پر حلف دلایاگیا۔ اسلامی انتہاپسند تنظیم الشباب کے حملوں کے خدشہ کے پیش نظر ووٹنگ میں عوام کے بجائے ممبران پارلیمنٹ نے ہی حصہ لیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dual somali us citizen elected president in historic vote in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply