ہونڈوراس میں بس۔ ٹرک کی ٹکر میں 16 ہلاک، 34 زخمی

تیگوسی گلپا: وسطی امریکی ملک ہونڈوراس کے دارالخلافہ تیگوسی گلپ کے قریب قومی شاہراہ پر شرابکےنشہ مین دھت ایک مال بردار ٹرک ڈرائیور نے ایک اسکول بس کر زبردست ٹکر ماردی جس میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 34 سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ 16افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کارلوس ایسپنا نے بتایا کہ یہ حادثہ کل شام کو دارالحکومت تیگوسی گلپاسے 10 کلومیٹر دور ملک کے جنوبی حصے میں پیش آیا۔ مسٹر کارلوس نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ کچھ مسافر اب بھی وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ بس میں60افراد سوار تھے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو دارالحکومت کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شاہراہ پر پیش آئے اس واقعہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Drunk truck driver crashes into school bus killing 16 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply