افغانستان میں امریکی فضائی حملوں میں15طالبان ہلاک

کابل: امریکی فوجوں نے جنوب مشرقی غزنی اور پکٹیکا صوبوں میں سلسلہ وار فضائی حملے کیے جس میں کم از کم 15انتہاپسند ہلاک ہوگئے۔

جنوب مشرق میں افغان فوج کے 203ویں تھنڈر کور نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی فوجوں نے پکٹیا صوبہ کے گومار ضلع میں بنا پائلٹ ڈرون طیار ے استعمال کیے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ فضائی حملے ضلع کے سید خیل، چہار باراں اور زودھا علاقوں میں کیے گئے۔ ان حملوں میں کم ا ز کم 12انتہاپند ہلاک ہوئے۔

اسی طرح امریکی فوجوں نے غزنی صوبہ کے آندر میں بھی امریکی فوج نے اسی نوعیت کی فضائی کارروائی کی جس میں کم ا زکم 3انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔

غزنی اور پکٹیکا صوبے جنوب مشرقی افغانستان کے ان چند اضلاع میں سے ہیں جو شورش زدہ ہیں جہاں کے کچھ علاقوں میں طالبان انتہاپسند اور دیگر انتہاپسند گروپ ان صوبوں کے کچھ اضلاع میں سرگرم ہیں اور اکثر دہشت گردانہ کارروائیاں ہو تی رہتی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Drone strikes leave at least 15 militants dead in ghazni and paktika in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.