یمن میں امریکی ڈرون حملہ ،چار القاعدہ دہشت گرد ہلاک

عدن(یمن): ایک سرکاری اہلکار کے مطابق وسطی یمن میں امریکی ڈرون حملہ میں چار مشتبہ القاعدہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔اس اہلکار نے مزید بتایا کہیہ چاروں القاعدہ دہشت گرد جس کار میں ایک پہاڑی سڑک سے گذر رہے تھے اسے ڈرون طیارے نے نشانہ بناکر میزائل داغا ۔ ان چاروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
امریکہ یمن میں سرگرم القاعدہ فی جزیرہ عرب کو القاعدہ کی سب سے خطرناک شاخ قرار دیتا ہے۔ القاعدہ فی جزیرہ عرب ملک میں جاری خانہ جنگی کا فائدہ اٹھا کر خوب پھل پھول رہا ہے۔
جب سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالا ہے القاعدہ فی جزیرہ عرب کے خلاف ڈرون حملوں میں شدت آگئی ہے۔بیضاءمٰں ٹرمپ کے حکم پرکی گئی بمباری میں امریکی بحریہ کا ایک چھاپاہ مار اور کئی یمنی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

Title: drone strike kills four qaeda suspects in yemen | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply