درجنوں ترک سفارت کاروں نے مع اہل و عیال جرمنی میں پناہ کی درخواست دی

لندن:ترکی میں جولائی میں ہو نے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے وہاں کے 35 سفارتکاروں اور ان کے خاندان کے لوگوں نے جرمنی سے پناہ مانگی ہے۔
جرمنی کی وزارت داخلہ کے ترجمان جویانس ڈمروتھ نے رازداری کے قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ پناہ مانگنے والے 35 افراد میں سے کتنے سفارتکار ہیں اور کتنے ان کے خاندان کے لوگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ پناہ کے لئے درخواست دیتے وقت سفارتکار ہونے کا حوالہ دینا شامل نہیں ہوتا اس لئے اصل تعداد اور زیادہ ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ترکی کی اردوغان حکومت نے ناکام بغاوت کے بعد امریکہ مقیم عالم دین فتح اللہ گولن کے ہمدرد ہونے کے شبہ میں لوگوں پر بڑے پیمانے پر کارروائی کی ہے جس کا سلسلہ ہنوز جاری و ساری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dozens of turkish diplomats apply for asylum in germany in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply