افغانستان میں خود کش حملہ ، 35 ہلاک، طالبان نے ذمہ داری لی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج ہوئے ایک خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے۔ حملے میں 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا لیکن آثار و قرائن یہی بتا رہے ہیں کہ یہ دھماکہ خود کش بمبار نے کیا ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ایک خود کش بمبار نے آئی ای ڈی سے بھری اپنی گاڑی کو اڑا کر یہ دھماکہ کیا ہے۔دریں اثنا طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر بھیجی ایک پوسٹ میں اس حملے کی ذمہ داری لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس حملے میںانٹیلی جنس محکمہ کے 37 ملازم ہلاک ہوئے ہیں۔
مجاہد نے کہا کہ حملے کا ہدف دو بسیں تھی اور ان دونوں بسوں پر گزشتہ دو ماہ سے نظر رکھی جارہی تھی۔ سرکاری سیکورٹی فورسز نے بتایا کہ دھماکے میں ایک بس تباہ ہو گئی۔ حملے میں تین شہری گاڑیاں اور 15 دکانیں تباہ ہوئیں ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں تشدد کے واقعات عام ہوتے جا رہے ہیں۔ اس سال اب تک تشدد کے واقعات میں 1662 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق کابل میں اس سال مارے گئے لوگوں میں 20 فیصد شہری شامل ہیں۔ مئی کے اواخر میں کابل میں جرمنی کے سفارت خانہ کے قریب ہوئے بم دھماکے میں 150 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dozens killed wounded in an explosion in kabul city in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply