عراقی شہر تکریت میں دہشت گردوں کے حملے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی

بغداد: عراقی شہر تکریت میں تسلسل سے کیے گئے دہشت گردانہ حملوں میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔ منگل اوربدھ کی درمیانی شب میں کیے جانے والے یہ حملے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے کئی مشتبہ د ہشت گردوں کی بغداد کے شمال میں170کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع تکریت میں دراندازی کے بعد کیے گئے۔سیکورٹی افسران کے مطابق ان حملہ آوروں نے، جو پولس کے بھیس میں تھے اور ایک پولس گاری میں بیٹھ کر شہر میں داخل ہوئے تھے،ایک فوجی چوکی اور ایک پولس کرنل کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا ۔
پولس کرنل اور اس کے گھر کے چار افراد کودہشت گردوں نے گولیوں سے بھون ڈالا۔اور جیسے ہی پولس نے ان لوگوں کو گھیرا دو خود کش بمباروں نے اپنی دھماکہ خیز مواد سے بھری جیکٹیں دھماکہ سے اڑا دیں۔ جو31لاشیں اسپتال پہنچائی گئیں ان میں14پولس اہلکاروں کی تھیں۔صبح ہونے پر ہلاک شدگان کی تعداد میں اس وقت اور اضافہ ہو گیا جب کئی دوکانداروں کو دکانوں کے اندر ہی مردہ پایا گیا۔اس حملہ میں42افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dozens killed in wave of attacks in iraqs tikrit in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply