افغان فوج کے فضائی حملہ میں 21 طالبان سمیت درجنوں افراد ہلاک

کابل: افغان فضائیہ کی شمالی قندوز کے ایک علاقہ پر بمباری میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔ کئی سیاستدانوں نے دعویٰ کیا کہ ایک مدرسہ بھی اس وقت اس حملہ کی زد میں آگیا جب وہاں سے فارغ ہونے والے طلبا کی دستار بندی کاجلسہ ہو رہا تھا۔
وزارت دفاع کے ترجمان اعلیٰ جنرل محمد ردمانیش نے کہا کہ فوج کے ہیلی کاپٹروں نے دشت آرچی میں طالبان کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایاکیونکہ انتہا پسندوں نے شہر کے حکومتی اداروں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔دشت آرچی وہ علاقہ بتایا جاتا ہے جس کا ایک بڑا حصہ برسوں سے باغیوں کے زیر تسلط ہے۔
یہ حملے جو امریکی قیادت والے اتحاد کے تعاون کے بغیر کیے گئے تھے، مقامی وقت کے مطابق دن میں تین بجے کیے گئے۔اس حملہ میں21طالبان ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ ردمانیش نے کئی سنیٹرز اوردو صوبائی حکام کی جانب سے لگائے گئے اس الزام کی تردیدکی کہ اس حملے میں ایک مدرسہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: dozens killed by afghan air strikes in northern kunduz in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply