اردوغان بنگلہ دیش میں مسلم لیڈر کی پھانسی پر یورپ کی خاموشی سے چراغپا

انقرہ: ترکی کی صدر رجب طیب اردوغان نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمٰن نظامی کو پھانسی دیے جانے پر یورپ سے کوئی صدائے احتجاج بلند نہ کئے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مغرب پر دوہرا معیار اختیار کرنے کا الزام لگایا۔
اردوغان نے استنبول میں اپنے ایک قومی نشریہ میں کہا کہ” اگر آپ لوگ سیاسی لوگوں کو سزائے موت دیے جانے کے خلاف ہیں تو چندروز قبل جب بنگلہ دیش میں ایک سیاسی لیڈر کو پھانسی دی گئی تو اس پر کیوں خاموش رہے“۔انہوں نے سامعین سے معلوم کیاکہ کیا آپ لوگوں نے اس معاملہپر یورپ کی طرف سے کوئی ردعمل ظاہر کیے جاتے دیکھا یا سنا؟ نہیں۔
اسے کہتے ہیں دوہرا معیار اختیار کرنا۔واضح رہے کہ 73سالہ نظامی کو 1971کی جنگ آزادی کے دوران 480افراد کو ہلاک کرنے کے جرم سمیت کئی سنگین جرائم کرنے پرجنگی مجرم قرار دے کر گذشتہ ہفتہ منگل کو پھانسی دے دی گئی تھی۔

Title: double standards erdogan blasts europes silence on bangladesh leaders execution | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply