روس کے سینٹ پیٹر برگ میٹرو اسٹیشن پر دو دھماکوں میں 10ہلاک،50زخمی

ماسکو: روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ میٹرو اسٹیشن پر پیر کے روز دو بم دھماکے ہوئے جس میں کم ا زکم 10افراد ہلاک اور50دیگر زخمی ہو گئے۔دھماکوںکے فوراً بعد تین میٹرو اسٹیشنوں کو بند کر دیا گیا۔
روسی صدر ولادمیر پوتین نے دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ وہ ایف ایس بی سیکورٹی سروسز کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپ رہے ہیں۔
روسی ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا کہ سینٹ پیٹرز برگ کے اسٹیشنوں میں سے سات اسٹیشن وکٹر پارک، الیکٹرو سیلا،ماسکو گیٹ، فرزنسکیا، ٹیکنالوجی انستی ٹیوت ،سینیا پلوش چاڈاور گوستینی دیوور کے داخلی و خارجی دروازے بند کر دیے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Double explosion at st petersburg metro stations 10 dead 50 injured in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply