مسلمانوں کو یہ سوچنے پر مجبور نہ کیا جائے کہ مغرب ان سے نفرت کرتا ہے:اوبامہ کی ٹرمپ کو تلقین

واشنگٹن:امریکی صدر براک اوبامہ نے ریپبلکن پارٹی کے امریکی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو تلقین کی کہ دنیا کے مسلمانوں کو یہ سوچنے پر مجبور نہ کریں کہ مغرب ان سے نفرت کرتا ہے۔کیونکہ اس کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
اوبامہ نے انتباہ دیا کہ اس قسم کے بیانات سے ہم محفوظ نہیں بلکہ غیر محفوظ ہو جائیں گے۔ اور دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے اس دعوے کی تصدیق ہو جائے گی کہ مغرب مسلمانوں سے نفرت کرتا ہے۔
یو ایس ٹرئیژری ڈپارٹمنٹ سے قوم کے نام ٹی وی نشریہ میں صدر اوبامہ نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ کا مسلسم مخالف جنون مسلم امریکیوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دے گی کہ ان کی حکومت ان سے دغا فریب کر رہی ہے۔
اس قسم کے بیانات سے امریکی قدروں کی پامالی ہو گی۔مسٹر ٹرمپ جو صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کے وقت سے ہی مسلم مخالف جذبات کا کھلم کھلا اظہار کرتے پھر رہے ہیں فلوریڈا کے اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر ایک مسلم بندوق بردار کی فائرنگ کے واقعہ کے بعد، جس میں50سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے، اور بھی زیادہ شدت سے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے لگے ہیں۔
لیکن مسٹر اوبامہ نے انتباہ دیا کہ 9/11کے بعد امریکہ پر دوسرے بدترین دہشت گردانہ حملہ پر عجلت میں فیصلے نہ کیے جائیں۔

Title: dont make muslims feel west hates them obama asks trump | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply