ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریائی جنرل کو سلیوٹ کیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا دورہ شمالی کوریا اگرچہ تاریخ کا حصہ بنتا جارہا ہے لیکن اس دورے کے حوالے سے نت نئے واقعات تصاویر کے ساتھ آج بھی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔

اخبارات و ٹی وی پر جو تازہ ترین تصویر اس وقت پورے امریکہ میں موضوع بحث اور شمالی کوریا میں موضوع سیاسی برتری بنی ہوئی ہے وہ ڈونالڈ ٹرمپ کی وہ تصویر ہے جس میں وہ شمالی کوریا کے ایک فوجی جنرل کو سلیوٹ مار رہے ہیں اور شمالی کوریا کے مطلق العنان صدر برابر میں کھڑے یہ منظر دیکھ رہے ہیں۔ اور شاید ان کے دل میں خوشی کے لڈو پھوٹ رہے ہوں گے کہ جس جنرل کی انہوں نے ”تخلیق“ کی ہے اور جس کے وجود سے وہ متعارف کرارہے ہیں امریکی صدر اسے سلیوٹ کر رہا ہے۔

حالانکہ صورت حال اس وقت باعث ندامت ہو گئی تھی جب تعارف کرائے جانے کے فوراً بعد ڈونالڈ ٹرمپ نے مصافحہ کے لیے ہاتھ بڑھایا تو کوریائی جنرل نے سلیوٹ کر دیا اور ٹرمپ کا ہاتھ بڑھاہی رہ گیاتھا۔ٹرمپ نے اس کوشمالی کوریائی سفاری آداب سمجھ کر اسی طرح کوریائی جنرل کو بھی سلیوٹ کر دیا۔ اس پورے منظر کو شمالی کوریا نے الیکٹرانک میڈیا پر دل کھول کر دکھایا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trumps salute to north korean general sparks controversy in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply