ٹرمپ کے ہیلتھ کئیربل کو ایوان نمائندگان کی منظوری حاصل

واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ ہیلتھ کیئر بل کو منظور کرلیا۔ ایوان میں بل کی حمایت میں 217 ووٹ حاصل ہوئے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے باراک اوباما کے ہیلتھ کیئر بل کی مخالفت کرتے ہوئے ٹرمپ ہیلتھ کیئر بل کو منظور کر لیا جس سے سابق صدر کے اوباما کیئر پروگرام کے خاتمے کی راہ ہموار ہو گئی ہے تاہم ڈیموکریٹس امیدواروں نے بل کی سخت مخالفت کی اور اسے ایک بزدلانہ اقدام قرار دیا۔
بل کی منظوری کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اوباما ہیلتھ کیئر بل اب مردہ ہو چکا ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کیونکہ میرا عظیم پلان سینیٹ سے بھی منظور ہو گا، تاہم اوباما ہیلتھ کیئر کے کچھ حصے برقرار رکھنے کے لئے تیار ہوں۔واضح رہے کہ ٹرمپ ہیلتھ کیئر بل کو منظور ہونے کیلئے 216 ووٹ درکار تھے اور بل کی حمایت میں 217 ووٹ حاصل ہوئے۔

Title: donald trumps healthcare bill passed in us house | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , ,

Leave a Reply