صدر منتخب ڈونالڈٹرمپ کے بچپن کے گھر کی نیلامی

نیویارک:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کوئنس میں واقع مکان کی نیلامی ہونے والی ہے جہاں سے مسٹر ٹرمپ کے بچپن کی یادیں وابستہ ہیں۔ ایک مقامی اخبار کے مطابق سفید رنگ کے اس مکان کی تعمیر مسٹر ٹرمپ کے والد فریڈ ٹرمپ نے کروایا تھا اور اس مکان میں مسٹر ٹرمپ چار سال کی عمر تک رہے تھے۔
گزشتہ سال مائیکل ڈیوس نامی شخص نے اس مکان کو تقریباً 14 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔اس مکان کو ’پیراماؤنٹ ر یلٹییو ایس اے‘نامی کمپنی کی جانب سے نیلام کیا جا رہا ہے۔مکان بیچنے والوں کو امید ہے کہ ٹرمپ کا نام منسلک ہونے سے اس کی قیمت بہت زیادہ ملے گی۔
پیراماؤنٹ کے افسر میشا ہیگانی نے کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے اور اس کی بہت قیمت ہے جو کسی دوسری ریئل اسٹیٹ جائیداد سے زیادہ ہے۔واضح رہے کہ مسٹر ٹرمپ جمعہ کو صدر کا حلف لینے جا رہے ہیں اور ان کی سرکاری رہائش گاہ وہائٹ ہاؤس ہونے والی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trumps childhood home goes to auction in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply