ٹرمپ نے ایران پر عائد پابندی ہٹانے کے فائدے و نقصان معلوم کرنا شروع کر دیے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی ایجنسی کو یہ تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے کہ ’جامع مشترکہ منصوبہ ‘ کے تحت ایران پر سے ہٹائی گئی پابندی ملک کی سلامتی کے مفاد میں ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ ویانا میں جولائی 2015 میں تہران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے تاریخی جوہری معاہدے کے مطابق پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔ تاہم مسٹر ٹرمپ نے اس معاہدے کو بدترین قرار دیا تھا۔ وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ایک بیان میں کہا کہ ایران پر سے بین الاقوامی اقتصادی پابندیوں کی منسوخی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے بارے میں کانگریس کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ نے قومی سیکورٹی ایجنسی کی قیادت میں بین ایجنسی جانچ کا حکم دیا ہے۔ اس دوران اس بات پر ہمہ پہلو غور خوض کیا جائے گا کہ ایران پر لگائی گئی پابندی ملک کی سلامتی کے مفاد میں ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران معاہدے کے دائرے میں جوہری پروگراموں پر تو عمل کر رہا ہے لیکن بہت سے ذرائع کے ذریعے ’اسپانسرڈ دہشت گردی‘ میں اس کا کردار اہم ہے جس پر بحث کی ضرورت ہے اور اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ سابق امریکی صدر براک اوباما نے معاہدے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری ملنے کے 90 دنوں کے بعد ایران پر عائد پابندیوں کو ہٹانے حکم دیا تھا۔
امریکہ کے وزیر، توانائی، تجارت اور آمدنی وزراء کو بھیجے گئے میمورنڈم میں مسٹر اوباما نے کہا تھا، ” پابندیوں کے سلسلے میں امریکی وعدوں کو مو¿ثر بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کا میں حکم دیتا ہوں“امریکہ کے اس وقت کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا تھا، ” یہ ہم سب کے لئے اہم دن ہے اور ایران کا جوہری پروگرام صرف پرامن کاموں کے لئے ہو اس بات کو یقینی بنانے کے عمل میں اہم پہلا قدم ہے“۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trumps administration are considering lifting iran sanctions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply