ٹرمپ کی قلابازی، اب فوجی یلغار نہیں بلکہ شمالی کوریا کے صدر سے ملاقات کو باعث افتخار سمجھنے کا اعلان کیا

ہانگ کانگ:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے معاملے پر اس وقت ساری دنیا کو حیرت زدہ کر دیا جب انہوں نے اپنے موقف سے روگردانی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ شمالی کوریا کے تانا شاہ حکمراں کم جونگ سے ملاقات کو باعث صد افتخار سمجھیں گے۔ امریکی صدر نے ایک اخباری جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ شمالی کوریا کے صدر سے ملاقات ان کے لیے مناسب اور کافی سود مند رہے گی۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ بہت سارے سیاسی رہنما ان حالات میں اس کام کو مناسب نہ سمجھیں لیکن میں مناسب حالات میں اس ملاقات کے لیے تیار ہوں۔
شمالی کوریا اب تک پانچ ایٹمی دھماکے کر چکا ہے جبکہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ نے جنوری میں کہا تھا کہ ہم ’بین البراعظمی‘ میزائل تیا رکرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں جس کے بعد ہم امریکہ کو آسانی سے نشانہ بنا سکیں گے۔امریکی حکومت اس وقت جاپان ، چین اور جنوبی کوریا پر دباؤ بڑھا کر شمالی کوریا کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے دوسری جانب شمالی کوریا کی طرف سے میزائل تجربات اور جوہری پروگرام کو بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے ۔۔واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کے ایٹمی تجربات کی شدت سے مخالفت کے ساتھ ساتھ حملہ کر دینے کی دھمکی تک دی جاتی رہی ہے۔ لیکن مسٹر ٹرمپ کے اس اچانک قلابازی کھا لینے سے سبھی حیران ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trump would be honored to meet kim jong un in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply