ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر منتخب،ہلیری کلنٹن نے شکست قبول کر لی

نیویارک:امریکہ میں آخری انتخابی رجحانات آنے کے بعد ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کا اگلا صدر بننا طے ہو گیا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کوہرا کر جیت حاصل کی۔ مسز کلنٹن نے مسٹر ٹرمپ کو فون کرکے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے ۔مغربی ریاستوں میں شہری اب بھی پولنگ اسٹیشن میں موجود ہیں۔
امریکی صدر باراک اوباما عوام پر زور دیا ہے کہ وہ الیکشن کے نتائج کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد رہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نتیجہ جو بھی نکلا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا امریکا اس دنیا میں ایک عظیم ملک ہی رہے گا۔ البتہ ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے تناظر میں میکسیکو کی کرنسی کی قدر میں کمی ہو گئی ہے۔ بدھ کی صبح کی ٹریڈنگ میں پیسوں کی قدر میں 8.5 فیصد کی گراوٹ نوٹ کی گئی ہے جبکہ دوسری طرف ایشیا کی مارکیٹوں میں بھی مندی کا رحجان نظر آ رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ ابتدا میں ہی 16 ریاستوں میں کامیابی حاصل کرچکے تھے اور جب انہوں نے ریاست فلوریڈا بھی جیت لی تو ان کا صدر بننایقینی ہو گیا تھا یہی ریاست ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل تھی کیوں کہ یہاں 29 الیکٹورل ووٹ تھے۔ امریکی میڈیا نے پہلے ہی پیش گوئی کر دی تھی کہ ٹیکساس میں ٹرمپ کامیاب ہو سکتے ہیں، جہاں کے الیکٹورل کالج ووٹ اڑتیس ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trump won the presidency in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply