شمالی کوریا سنبھل جائے ورنہ فوجی کارروائی اس کے لیے ہلاکت خیز ثابت ہو گی:ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ امریکی فوجی مہم ہلاکت خیز ہو گی، تاہم یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا کے ایٹمی تجربات کے خلاف فوجی کارروائی پہلا متبادل نہیں ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے کل وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم فوجی چڑھائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں لیکن اسے ترجیح نہیں دی جائے گی کیونکہ اگر ہم اس متبادل کو چنتے ہیں تو یہ ایک نہایت تباہ کن اقدام ہوگا۔ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ جسے فوجی متبادل کہتے ہیں وہ شمالی کوریا کی تباہی کا باعث ہوگی۔ پھر بھی اسے اختیار کرنا ناگیزیر ہوا تو ہم کریں گے“۔
واضح رہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ اسی کڑی میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے پیر کے روز امریکہ کی جانب سے جنگ کا اعلان کیے جانے کا دعوی ٰ کرتے ہوئے اس کا معقول جواب دینے کی دھمکی دی۔تاہم، امریکہ نے شمالی کوریا کے دعوے کو بے تکا قرار دیا ہے۔ق
ابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی تجربہ کے پروگرام کو جاری رکھنے سے ناراض امریکہ نے اس کے خلاف گزشتہ جمعرات کو پابندی کا اعلان کیا تھا اور ہفتہ کو اس کے مشرق کی طرف بمبارجہاز اڑاکر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان جاری لفظی جنگ کے دوران چین نے درخواست کی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف اپنے الزامات جوابی الزامات بند کریں۔ چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر جزیرہ نما کوریا میں جنگ بھڑکی تو نہ تو اسے کوئی جیت پائے گا اور نہ ہی اس سے کسی کو مال غنیمت ملے گا۔ چین دونوں فریقوں کے درمیان جنگ کے حوالے سے دھمکی آمیز بیانات کو خارج کرتاہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trump warns north korea of devastating military action in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply