شمالی کوریا کو بخشا نہیں جائے گا : صدر امریکہ ٹرمپ کا انتباہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کل اس کا عہد کیا کہ امریکہ شمالی کوریا سے نہایت سختی کے ساتھ پیش آئے گا۔
شمالی کوریا نے دعوی کیا تھا کہ اس نے اتوار کو درمیانہ درجہ کے طویل فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔اس پر مسٹر ٹرمپ نے سخت لہجے میں کہا، ’یقینا شمالی کوریا کی خواہشات مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں جوبڑی پریشانی کا سبب بن رہا ہے لیکن ہم اس سے سختی سے نمٹیں گے۔‘
مسٹر ٹرمپ یہاں وہائٹ ہاؤس میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹڈیؤ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔مسٹر ٹرمپ نے اگرچہ یہ واضح نہیں کیا کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف کیا کارروائی کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trump vows to strongly respond to north korea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply