قطر کے تنازعات کو ختم کرنے کے لئے سعودی عرب کے بادشاہ سے ٹرمپ کی اپیل

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ رٹرمپ نے قطر کے ساتھ قطع تعلق کرنے والے عرب ممالک کو تلقین کی ہے کہ جاری بحران کا سفارتی حل تلاش کریں۔وائٹ ہاو¿س سے جاری بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے گفتگو کی اور تمام فریقوں سے قطر کے تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے سفارتی راہیں تلاش کرنے کی اپیل کی۔ وائٹ ہاو¿س سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر کے ساتھ سعودی عرب نے جون سے قطر سے سیاسی اور تجارتی تعلقات کو ختم کرلیا ہے، کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ قطر ان کے علاقائی دشمن ایران اور اسلام پسندوں کی حمایت کرتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trump urges gulf countries to find diplomatic solution to crisis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply