ڈونالڈ ٹرمپ سعودی عرب میں اسلام کے پر امن نظریہ کے موضوع پر تقریر کریں گے

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران سعودی عرب میں” اسلام کے پر امن نظریہ“ کے عنوان سے اظہار خیال کریں گے ۔واضح رہے کہ مسٹر ٹرمپ کچھ دنوں بعد سعودی عرب کا اہم دورہ کرنے والے ہیں۔ سعودی عرب نے وہاں مسلم ممالک کے سربراہوں کو بھی مدعو کر رکھاہے۔ امریکی صدر اس دورے کے دوران50 ممالک کے مسلمان سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔وائٹ ہاوس سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے دوران مسلمان ممالک کے سربراہان کو لیکچر بھی دیں گے اور مزے کی بات یہ ہے کہ ان کے لیکچر کا موضوع ’اسلام اور اس کے روشن پہلو‘ ہو گا۔
امریکی صدر کی اس دوران اسلامی ممالک کے رہنماوں سے ایک اہم نشست بھی ہو گی جس میں عالمی سطح پر جاری دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے مختلف پہلووں پر غور و فکر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اوباما کے آخری دنوں میں سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی تھی جس کے باعث امریکہ کی یمن، شام اور ایران کے حوالے سے نرم پالیسی تھی۔ لیکن اب ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اس اتحادی کے ساتھ دوبارہ تعلقات کو بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔امریکی صدر سعودی عرب کے بعد ویٹی کن اور اسرائیل کا بھی دورہ کریں گے وائٹ ہاوس کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان سو بلین ڈالر سے زائد مالیت کے مختلف فوجی اور عسکری معاہدوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Donald trump to deliver inspiring speech on peaceful vision of islam in saudi arabia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply